لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور اتحادیوں کے عراق میں فضائی حملے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی شدید زخمی ہوگئے۔
برطانوی اخبار ’’دی گارجین‘‘ کے مطابق eighteen مارچ کو امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق کے سرحدی صوبے نینوا کے علاقے الباج میں داعش کے مقامی جنگجوؤں کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں ممکنہ طور پر three جنگجو مارے گئے لیکن اس وقت اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ قافلے میں ابوبکر البغدادی موجود تھے یا نہیں لیکن اب سفارتی ذرائع اور عراق کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے قافلے میں داعش کے سربراہ بھی موجود تھے جو فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔
برطانوی اخبار کے مطابق عراق کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کے بعد داعش کے اعلیٰ عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جانا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد تنظیم کی قیادت کون سنبھالے گا تاہم داعش سربراہ کی حالت سنبھلنے کے بعد اس فیصلے کو موخر کردیا گیا
0 comments:
Post a Comment